بھٹکل :4؍فروری (ایس اؤ نیوز )عمر اسٹریٹ میں واقع عمر اسٹریٹ فرینڈس اسوسی ایشن ( عسفا) کے تجدیدشدہ دفتر کا 4فروری 2024بروز اتوار مولانا زکریا برماور ندوی کی دعا سے افتتاح ہوا ۔تقریب میں عسفا کے صدرمولانا محمد حسین جوکاکوندوی نے دفتر کاتالا کھول کر مہمانوں کا استقبال کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتےہوئے علمائے کرام نے نوجوانوں کو اتحاد و اتفاق سے کاموں کو انجام دینے کی تلقین کرتےہوئے ملت کی بہتر قیادت کی طرف آگے بڑھنے کہا۔ مولانا عبدالعظیم ندوی نے استقبال کیا۔ تقریب میں مسجد عمر کے امام مولانا عبدالسمیع ارمارندوی اور مولانا محمدسعود شینگٹی ندوی ، عسفا کے جنرل سکریٹری سعید مصباح ، فیصل ایم جے ، فیاض ایم جے، قمر ارمار، سمعان نیلاور ، فائز شینگٹی وغیرہ موجود تھے۔
